اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ارتھ آور،پاکستان میں بڑی عمارتوں کی اضافی لائٹس، برقی آلات بند

ارتھ آور،پاکستان میں بڑی عمارتوں کی اضافی لائٹس، برقی آلات بند

 

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی رات 8:30 سے 9:30 بجے تک اہم عمارتوں کی بتیاں بند کر دی گئیں۔

دنیا بھر کے 172ممالک میں آب وہوا میں ہونے والی تبدیلوں کے اثرات سے بچنے کے اس دن کو منایا جاتا ہے، دنیا میں رہنے والے لوگ آج کے دن زمین سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے، ایک گھنٹے کے دوران تمام اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ارتھ آور منانے کی مہم کا آغاز سال 2007ء میں آسٹریلیا سے ہوا تھا جس میں تقریباً 22 لاکھ افراد نے حصہ لیا اور اب دنیا کے 187 ممالک میں ارتھ آور منایا جاتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481