اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قیدی نمبر 804 کی پشاور چپل بنانے والے چاچا کو صدارتی ایوارڈ مل گیا

قیدی نمبر 804 کی پشاور چپل بنانے والے چاچا کو صدارتی ایوارڈ مل گیا

 

23 مارچ کے دن پاکستان کی معروف شخصیات کو ایوان صدر سمیت صوبوں کے گورنر ہاؤسز میں اعزازات سے نوازا گیا ہے، ان افراد میں پشاوری چپل بنانے والے چاچا نور دین بھی شامل ہیں جنہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

چاچا نور دین کا تعلق پشاور سے ہے، جنہیں ان کے ہُنر کی بدولت صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، چاچا نور دین اپنی ”کپتان چپل“ کی بدولت سب کی توجہ خوب سمیٹتے ہیں۔

پشاوری چپل سے شہرت پانے والے نور دین نے حال ہی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے بھی چپل تیار کی ہے، اس چپل کا نام انہوں نے ”قیدی 804“ رکھا ہے۔

نور دین کا آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ یہ چپل خان صاحب کو پیش کریں گے، اگر وہ جیل سے نہ واپس آئے تو وہ یہ چپل انہیں دینے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

اس چپل کی قیمت 25 ہزار روپے ہے، جبکہ عوام کے لیے بھی مزید ایسی ہی 804 والی چپل بنائی جائے گی، تاہم اس کی قیمت کم ہوگی۔

واضح رہے معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی پشاوری چپل کے شوقین ہیں، اور ان کے لیے بھی ان کے کزن چاچا نور دین کی بنائی گئی پشاوری چپل بھجواتے رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481