اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدر مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان

صدر مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران اور جوانوں میں ایک کو ستارہ بسالت، 135 کو تمغہ بسالت، 45 کو امتیازی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 148 جوانوں کو چیف آف آرمی سٹاف تعریفی کارڈز، 23 کو ہلال امتیاز (ملٹری)، 109 کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 137کو تمغہ امتیاز (ملٹری) دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت سے نوازا جائے گا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481