اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بالاکوٹ میں تین رہائشی مکانات جل کر راکھ ہو گئے

IMG 20240322 180733

 

بالاکوٹ میں تین رہائشی مکانات جل کر راکھ ہو گئے.جمع پونجی رکھ میں تبدیل ہو گئی

تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ کے نواحی گائوں ڈونگ شوہال کے مقام پر آتشزدگی کے باعث تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے،نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے امدادی کارروائیوں کا بھی موقع نہ دیا اور خشک لکڑی اور خشک گھاس پھونس وغیرہ کو اپنی لپیٹ میں لیا اور کسی کو امدادی کارروائی کا موقع نہ ملا

 

مقامی افراد کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہی شوروغل پر کئی مقامی رضاکار افراد نے ہنگامی صورتحال میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا تاہم امدادی کاروائیوں سے قبل ہی تین مکانات جل کر راکھ ہو گئے،متاثرہ افراد کے مطابق گھروں میں موجود تمام سامان ضروریہ سمیت نقدی،زیوارات،فرنیچر وغیرہ بھی جل کر بھسم ہو گئے ہیں،انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481