اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا یوم پاکستان بھرپور طریقہ سے منانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا یوم پاکستان بھرپور طریقہ سے منانے کا فیصلہ

 

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری ہو گیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کی کورکمیٹی نے بھرپور مِلی جذبے سے یوم پاکستان منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یومِ پاکستان کے حوالے سے کل سہ پہر اسلام آباد میں تقریب کے انعقاد کی منظوری دیدی گئی، اجلاس میں دھاندلی اور ملک میں دستور سے انحراف کیخلاف 30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے اور 21 اپریل کو کراچی میں بڑی عوامی ریلی کے انعقاد کی بھی باضابطہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ملکی معیشت، آئی ایم ایف سے نئے معاشی پیکیج اور اس کے عوام پر اثرات پر 25 مارچ کو اسلام آباد میں خصوصی پریس کانفرنس کی بھی منظوری دی گئی، بانی چیئرمین کے خلاف مقدمات پر اب تک کی عدالتی کارروائی اور ان کی بریّت کے امکانات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

متعدد مقدمات میں بانی چیئرمین کی بریّت تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے عدلیہ سے بانی چیئرمین کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں اور مقدمات کے میرٹ پر جلد فیصلوں کے اعلانات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں سینئر مرکزی رہنما سردار لطیف خان کھوسہ کی رہائشگاہ پر پنجاب کے اراکین اسمبلی کے کل کے اجتماع کی توثیق کی گئی، کورکمیٹی کی جانب سے امریکی انڈرسیکرٹری آف سٹیٹس ڈونلڈ لو کی کانگرس کمیٹی میں پیشی اور دیئے گئے بیان کے مندرجات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کورکمیٹی کی جانب سے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کی جانب سے ڈونلڈ لو کے بیان پر تازہ ردعمل حقائق کے تعین کیلئے اہم قرار دیا گیا، انتخابات میں بدترین دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ پر کھلے ڈاکے کی جامع تحقیقات کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں قرار دیا گیا کہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف ہی کورکمیٹی کے فیصلوں کی تشہیر و اشاعت کے واحد مجاز ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481