اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایم ایف کا پھر ڈومور! پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پھر ڈومور! پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ

 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے، پٹرول سمیت تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرول پر 60 روپے لیوی کے ساتھ سیلز ٹیکس بھی لگائے، سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر کے ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 6 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں جس کی سماعت اگلے ماہ 2 اپریل کو ہو گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481