اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قندھار میں خودکش بم دھماکہ،21 افراد جاں بحق،50 زخمی

قندھار میں خودکش بم دھماکہ،21 افراد جاں بحق،50 زخمی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش بم دھماکہ کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش حملہ شہر کے مرکز میں واقع ایک بینک میں ہوا، دھماکے کے وقت افغان سرکاری ملازمین تنخواہیں لینے کیلئے قطار میں کھڑے تھے۔

طالبان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں، قندھار کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈائریکٹر انعام اللہ سمنگانی نے خود کش بم دھماکے کی تصدیق کی۔

انعام اللہ سمنگانی کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کسی شدت پسند گروپ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔قندھار میں خودکش بم دھماکہ، 21 افراد جاں بحق، 50 زخمی

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481