اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مانسہرہ میں گلیشئیر پھٹ گیا،درجنوں ہوٹل تباہ ہونے کی اطلاعات

مانسہرہ میں گلیشئیر پھٹ گیا،درجنوں ہوٹل تباہ ہونے کی اطلاعات

 

مانسہرہ میں ناران جھیل روڈ پر گلیشئیر پھٹ گیا، ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناران جھیل روڈ پر گلیشئیر کے نیچے کئی ہوٹل دبنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان کہتے ہیں کہ جب ٹیم موقع پر نہیں پہنچتی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، ناران میں درجنوں ہوٹل تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شاہراہ ناران اور کاغان کےراستے برفباری کے باعث بند ہیں۔

دوسری جانب مانسہرہ کے ڈی اے کا ہنگامی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ ناران میں متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ناران روڈ بحال ہونے کے فورا بعد متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481