اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ جیل میں پرویز الہٰی کے ایکسرے لیے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ان کے سر پر بائیں طرف نیل اور چوٹ کا نشان موجود ہے۔ ان کی بائیں آنکھ کے قریب اور بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی جبکہ چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے۔ پرویز الہٰی کا بائیاں گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے۔

پرویز الہٰی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹرز نے کیا جن میں جنرل سرجن، ماہر کارڈیولوجسٹ اور آرتھوپیڈک شامل تھے۔ ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481