اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ 9 مئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 12 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

سانحہ 9 مئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 12 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت 12 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے ملزمان کو 2 اپریل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، ملزموں کو صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے 164 کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا تھا، ملزموں کے خلاف 164 کے بیانات 17 جنوری کو ریکارڈ کروائے گئے تھے۔

 

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں علی امین گنڈاپور، شہباز گل، مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، شبیر اعوان، شیریں مزاری اور شبلی فراز شامل ہیں، ملزموں کے خلاف سانحہ 9 مئی کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے، ملزموں کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ سٹی آفتاب احمد کی استدعا پر جاری کئے گئے۔

ملزموں پر ساتھیوں کے ہمراہ میٹرو بس سٹیشن، 15 آفس اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481