اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اڈیالہ جیل کے واشن روم میں گرنے سے پرویز الٰہی کی ہڈی فریکچر

اڈیال جیل کے واشن روم میں گرنے سے پرویز الٰہی کی ہڈی فریکچر

 

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی آج بھی مکمل نہ ہوسکی ۔

 

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی تو جیل حکام نے پرویز الہی کو پیش نہیں کیا۔ عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی۔

 

 

اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پرسوں 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں معمولی فریکچر ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ چلیں آپ کی اس رپورٹ کو فیصلے کا حصہ بنا دیتے ہیں۔ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

 

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481