اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کردیا

پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کردیا

 

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے اور لیٹر آف انٹینٹ کی تیاری پر مذاکرات کا حتمی دور جاری ہے۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی ڈیڈلاک یا رکاوٹ نہیں ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کیساتھ لیٹرآف انٹینٹ پربات چیت ہوگی، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی، مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے سہہ ماہی اہداف کامیابی سے پورے کیے، حکومت نے آئی ایم ایف کے اہداف پورا کرنے میں بروقت اورسنجیدہ اقدامات کیے اور آئی ایم ایف کومعاشی اصلاحات کاتسلسل برقرار رکھنے کایقین دلادیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481