اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں بری

عمران خان لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں بری

 

اسلام آباد: عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے دو مقدمات میں بری کردیا۔

 

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بریت اور پروڈکشن کی درخواست پر سماعت کی۔

 

بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیے کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں الزامات صرف ایما کی حد تک ہیں، ان پر ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے اور ایک ہی طرح کا کردار رکھا، مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں۔

 

جج شائستہ کنڈی نے پوچھا کہ اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہو چکے؟

 

وکیل نے بتایااس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہو چکے۔

 

جج نے بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں مقدمات میں بری کردیا جبکہ عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

 

بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سہالا اور لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481