اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی ترقی ہوگی: شاہد خاقان عباسی

ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی ترقی ہوگی: شاہد خاقان عباسی

 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو تحفظ مل گیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ آمدن سے زیادہ اخراجات ہیں، جو مشکل فیصلے کرنے تھے وہ نہیں کئے گئے، ملک میں کبھی ہائبرڈ نظام اور کبھی کچھ بنا دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو استحکام نہیں ملا، بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے، ملک کو سب سے پہلے سیاسی استحکام دینا ہوگا، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی، معیشت کے بنیادی اصولوں سےانحراف نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات بہت ضروری ہیں، نظام کی بہتری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا، ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ گیس، بجلی کا نظام روپے کے بجائے ڈالرمیں چلتا ہے، جب ڈالر بڑھے گا تو بجلی، گیس کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں، فیصلے بروقت نہ کرنے سے خرابی آج انتہا کو پہنچ چکی ہے، سرکلرڈیٹ بڑھتا جارہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی کی کمپنیوں کو پرائیویٹائز کرنا پڑے گا، آج سب سے بڑا چیلنج بجلی کے ادارے ہیں، جب سیاسی عدم استحکام ہوگا تو پھر یہ ساری چیزیں پیچھے رہ جائیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481