اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ماہ رمضان میں مسافروں کی کمی،کراچی سے 19پروازیں منسوخ

ماہ رمضان میں مسافروں کی کمی،کراچی سے 19پروازیں منسوخ

رمضان المبارک کے دوران مسافروں کی قلت کے باعث مختلف فضائی کمپنیوں کی کراچی سے جانے والی 19 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پی ایف 121 پرواز اور فلائی جناح کی ایف جے ایل 670 کو منسوخ کر دیا گیا۔پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 300، امارات ایئر کی کراچی سے دبئی کی پرواز ای کے 605 اور فلائی جناح کی کراچی سے لاہور کی پرواز ایف جے ایل 840 کو منسوخ کیا گیا ہے۔

اسی طرح فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد کی پرواز آئی ایف 332، پی آئی اے کی کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 731 کو منسوخ اور ایئر بلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 402 پانچ گھنٹے تاخیر سے شام 5 بجے شیڈول کر دی گئی۔پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف 143، عراقی ائر ویز کی کراچی سے نجف کی 2 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 522، ایئر بلو کی کراچی سے اسلام آباد کی پی اے 200، سری لنکن ایئر کی کراچی سے کولمبو کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔ایئر بلو کی کراچی سے دبئی کی پرواز پی اے 110، پی آئی اے اور ایئر بلو کی شام 7 کی کراچی سے لاہور کی پروازیں جبکہ امارات ایئر کی کراچی سے دبئی جانے والی شام 7 بجے کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ کی گئی ہے۔

ایئر بلو کی رات 8 بجے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 406 بھی منسوخ کر دی گئی۔ سی اے اے ذرائع نے بتایاکہ رمضان المبارک کے دوران مسافروں کا لوڈ انتہائی کم ہونے پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481