Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغانستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق

افغانستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق

 

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں اتوار کو ایک بس کے آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد قاسم ریاض نے اے ایف پی کو بتایا کہ، ’آج علی الصبح، ایک مسافر بس، ایک ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے حادثے میں 21 افراد مارے گئے‘۔

صوبائی محکمہ اطلاعات نے بتایا کہ تصادم میں مزید 38 افراد زخمی ہوئے، ابتدائی طور پر یہ تعداد 11 بتائی گئی تھی۔

تصادم کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ہلمند کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں جلے اور مڑے ہوئے دھاتی ٹکڑے اور ٹینکر کا کچلا ہوا کیبن دکھایا گیا ہے۔

یہ حادثہ اتوار کی صبح ہلمند کے ضلع گرشک میں دارالحکومت کابل اور شمالی ہرات شہر کے درمیان ایک مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں جان لیوا ٹریفک حادثات عام ہیں، جس کی ایک وجہ خراب سڑکیں، ہائی ویز پر خطرناک ڈرائیونگ اور ضابطے کی کمی ہے۔

دسمبر 2022 میں بھی ایک آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں افغانستان کے بالائی علاقے سالنگ پاس میں آگ لگ گئی تھی اور 31 افراد جان سے ہوتھ دھو بیٹھے تھے، جبکہ درجنوں جھلس کر زخمی ہوئے تھے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481