اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدر کا دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم

صدر کا دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کے جنازے میں شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کے موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، دہشت گردوں سے جوانوں کے بہائے گئے خون کا خراج لیں گے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر بھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں، ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481