اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ماروی میمن کا سیاہ بل (14)

ماروی میمن کا سیاہ بل (14)

پرانا جال لائے پرانے شکاری
یعنی
باسی کڑھی میں ابال
16-03-2017
(محمد سلیم ہاشمی)

قومی سوال!

پاکستان
پاکستان میں کچھ قومی علامات ہیں، ان کا ذکر بچپن سے پڑھتے آئے ہیں، کافی ساری ہیں، ایک لمبی فہرست ہےجس میں اس وقت بہت اضافہ ہوا جب ہم نے مقابلے کا امتحان دیا۔
میں لکھتا ہوں، آپ خالی جگہ پر کرتے جائیں اور اپنی ذہانت کا امتحان بھی لیتے جائیں۔ کچھ لوگوں کی معلومات میں اس سے اضافہ بھی ہو جائے گا۔
قومی پرچم
قومی ترانہ
قومی نشان
قومی کھیل
قومی ایئر لائن
قومی جانور
قومی پرندہ
قومی پھول
قومی پھل
قومی سبزی (اس بارے میں میرا علم لا علمی پر مشتمل ہے)
قوم؟
اس بارے میں ہمارا خیال تھاکہ پاکستان میں پاکستانی قوم بستی ہے، مگر پھر ماروی میمن صاحبہ ( قائدہ اعظم نو) نے بتایا کہ نہیں اس میں بیس کے قریب قومیں بستی ہیں۔ زیادہ بھی ہو سکتی ہیں چونکہ انہیں 20 بتایا گیا ہے اس لئے انہوں نے 20 کہا ہے، اگر ان کو 50 بتا دیا جاتا تو وہ 50 کہتیں۔ (ویسے بھی ان کا مقصد 20 سے پورا ہو جاتا ہے)۔
امر جلیل صاحب (قائد اعظم نو) نے مہربانی فرمائی ہے فی الحال تو انہوں نے 5 قومیں شناخت فرمائی ہیں، اگر انہیں بھی قوموں کی تعداد بڑھانے کا کہہ دیا گیا تو یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔
قومی زبان
کیا کہا ؟
اردو!
جی یہ پرانی بات ہو گئی یہ قائد اعظم (قدیمی) کا خیال تھا۔ انہیں فوت ہوئے 66 (2014 میں) سال ہو گئے ۔ اب نیا دور ہے نئی بات ہو گی۔
ماروی میمن صاحبہ (قائدہ اعظم نو) کا خیال ہے پاکستان میں 20 قومی زبانیں ہیں۔ پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، اردو، سرائیکی، پہاڑی، ہندکو، شینا، بلتی، گوجری، مکرانی، براہوی، ، پوٹھوہاری، گلگتی، میواتی، کہستانی، بلوچی، پشتو، دراوڑی، ڈیروی، ریاستی، ملتانی وغیرہ وغیرہ۔
امر جلیل صاحب (قائداعظم نو) نے مہربانی فرمائی ہے، انہوں نے اس ملک میں صرف پانچ قومی زبانوں کوہی دیکھا ہے، دراصل وہ کچھ کھڑوس بڈھے ہو چکے ہیں انہیں نظر کم آتا ہے، ان کے دام بھی کم لگتے ہیں، ویسے بھی دینے والے کہتے ہیں اس کھڑوس کا چل چلاؤ کا عالم ہے اس پر زیادہ سرمایہ کاری نہیں کی جا سکتی۔
اچھا یہ تو بڑے لوگوں کی بڑی بڑی باتیں ہیں، میں چھوٹا سا آدمی ان پر کیا تبصرہ کروں گا۔ بس میں یہ چاہتا ہوں میرے کہنے پر اس فہرست میں ایک قومی سوال بھی شامل کر لیں۔ قومی سوال یہاں لکھے دیتا ہوں۔
قومی سوال!
جب کہ انگریزی کسی پاکستانی کی زبان نہیں ہے،
اس کے کسی خطے، گوشے کی زبان نہیں ہے،
تو یہ پاکستان پر کیوں مسلط ہے؟

محمد سلیم ہاشمی
نائب صدر
پاکستان قومی زبان تحریک


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481