اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی پی ٹی آئی پر 20 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ خارج

بانی پی ٹی آئی پر 20 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ خارج

 

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا بانی پی ٹی آئی پر 20 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ خارج کر دیا، 2013 انتخابی دھاندلی الزامات پر جنوری 2015 میں افتخار چودھری نے دعویٰ دائر کیا تھا۔

ہتک عزت دعویٰ میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کی بوچھاڑ کی، دعویٰ کے مطابق 27 جون 2014 کے بیان میں بانی پی ٹی آئی نے توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔

عدالت کے مطابق ہتک عزت کا دعویٰ 6 ماہ 24 دن بعد 20 جنوری 2015 کو دائر ہوا، 2002 کے قانون کے مطابق چھ ماہ کے اندر دعویٰ دائر کرنا ضروری ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانونی طور پر توہین آمیز بیان کے چھ ماہ کے دوران دعویٰ دائر نہیں ہوا، اس بنیاد پر سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا دعویٰ خارج کیا جاتا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج حسینہ ثقلین نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی جاری کر دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481