ملک کے ممتاز ادیب اور ڈرامہ نویس انور مقصود نے اپنے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر تردیدی ویڈیو بیان جاری کردیا۔
بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے پچھلے دنوں کچھ خبریں گرم تھیں،ان افواہوں کی وجہ سے میرا جینا حرام ہو گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میرے چاہنے والے کے فون آرہے تھے کہ آپ ٹھیک ہیں؟
میری عمر چوراسی برس ہے جو کچھ آپ سن رہے ہیں یہ سب نہ ہوا ہے اور نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کچھ افواہیں پھیلائی گئیں ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مجھے مارا پیٹا گیا ہے، مجھے کچھ نہیں ہوا. میں بالکل ٹھیک ہوں، 61 برس سے میں آپ لوگوں کے لیے لکھ رہا ہوں بول رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے سپاہیوں سے محبت ہے، جو سرحدوں پر ہم لوگوں کے لیے جانیں دے رہے ہیں، یہ سب میں کسی کے بولنے پر نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ دل سے کہہ رہا ہوں۔
انور مقصود نے مزید کہا کہ میرے نام پر بیالیس سوشل میڈیا اکاؤنٹس میری تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں جو سب جعلی
ہیں.میرے سادہ فون میں تو کیمرہ تک نہیں تو ٹویٹ کیسے کروں گا.
میں نے ایف آئی اے اور پولیس سے درخواست کی کہ یہ اکاؤنٹ بند کروا دیں انہوں نے کہا کہ یہ بند نہیں ہو سکتا، جب تک میں ہوں پاکستان کے لیے اور آپ کے لیے کام کرتا رہوں گا۔
I am absolutely fine. Anwar Maqsood denied the beating,انور مقصود نے مار پیٹ کی تردید کر دی
