اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیصل مسجد میں اعتکاف کی مقرر کی گئی 5 ہزار روپے فیس ختم

فیصل مسجد میں اعتکاف کی مقرر کی گئی 5 ہزار روپے فیس ختم

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ھذال حمود العتیبی نے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے رکھی گئی 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دعوہ اکیڈمی کو مقررہ رجسٹریشن فیس فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر 300 افراد فیصل مسجد میں معتکف ہوں گے، جس کے لئے فیصل مسجد انتظامیہ نے درخواستیں طلب کرتے ہوئے 5 ہزار روپے رجسٹریشن فیس مقرر کی تھی۔

ترجمان بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ناصر فرید کا کہنا ہے کہ صدر جامعہ نے نہ صرف اعتکاف کے لیے مقررہ 5000 رجسٹریشن فیس ختم کرنے کے احکامات جاری کیے بلکہ دعوہ اکیڈمی کو ہدایت کی کہ مستقبل میں فیصل مسجد سے متعلقہ ایسے امور جن کا تعلق عوام الناس سے ہو ان کی باقاعدہ منظوری صدر جامعہ سے لی جائے اور اس بابت اکیڈمی کوئی بھی فیصلہ اپنے طور پر نہ کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صدرِ جامعہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ماہ صیام کے دوران فیصل مسجد میں نمازیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور اعتکاف سے متعلقہ جملہ امور کے حوالے سے بھی آسانیاں پیدا کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر جامعہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اعتکاف کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ دعوہ اکیڈمی کی جانب سے اعتکاف کے فارم کے لیے 5000 روپے رجسٹریشن فیس مقرر کرنے پر شدید عوامی رد عمل آیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481