اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی کے سستا بازار میں آتشزدگی، 30 سے زائد اسٹال خاکستر

راولپنڈی کے سستا بازار میں آتشزدگی، 30 سے زائد اسٹال خاکستر

 

راولپنڈی کے مصریال روڈ پر واقع گاؤں چوہڑ ہرپال میں قائم اکبر سستا بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے،
خوفناک آگ نے پورے سستا بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے نتیکجے میں 30 ساے زائد اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے اور تاجروں کا ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

ممکنہ طور پر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔

چوہڑ سستا بازار میں لنڈا اور کپڑے کی دوکانیں ہیں، آگ کے باعث تاجروں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے، اس دوران 11 فائر ٹینڈرز اور 30 سے زیادہ فائر فائٹرز موقعہ پر مصروف عمل رہے۔

حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی بھی موقع پر پہنچ گئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481