اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس

چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

وزیراعظم نے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا، وزیراعظم آفس نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارسا کا مقصد ہی یہ تھا کہ اس میں وفاق کا کوئی اثر انداز نہ ہو، نگران حکومت میں ایک آرڈیننس آیا تھا جس میں ترمیم کی گئی کہ وفاق کا ایک نمائندہ ارسا کا ممبر ہوگا، ن لیگ کی حکومت نے آبی معاہدہ بنایا تھا۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین کی یک طرفہ تعیناتی پر اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے بھی مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481