اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا

آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا

 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا۔

 

نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ پہنچا، آئی ایم ایف وفد سے تعارفی سیشن کیلئے معاشی ٹیم بھی وزارت خزانہ پہنچ گئی، وزیرخزانہ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر وزارت خزانہ پہنچے۔

 

عالمی مالیاتی ادارے کا وفد پاکستانی حکام کے ساتھ 18 مارچ تک اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف حکام کی وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر، سٹیٹ بینک، پلاننگ کمیشن اور پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

 

آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے بعد وزیر خزانہ امریکا جائیں گے جہاں وہ 15 سے 20 اپریل تک قیام کریں گے، محمد اورنگزیب واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ وزارتی اجلاس میں شریک ہوں گے، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سینئر حکام بھی ساتھ ہوں گے۔

 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال مشکل ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کیلئے جلد رسمی درخواست کرے گا، امید ہے سٹاف لیول مذاکرات رواں ہفتے شروع ہو جائیں گے، اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481