اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی میں گیس لیکیج نے 2 بچوں کی جان لے لی

راولپنڈی میں گیس لیکیج نے 2 بچوں کی جان لے لی

راولپنڈی میں گیس لیکیج نے 2 بچوں کی جان لے لی

بھابڑا بازار کے گھر۔آریہ محلے اور ٹینچ آبادی میں پے در پے تین دھماکے ہوئے.۔8 افراد زخمی ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں منگل کے روز گیس لیکیج کے باعث پے در پے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

گیس لیکیج کے باعث پہلا دھماکا بھابڑا بازار میں واقع ایک گھر میں ہوا، آتشزدگی کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کمرے میں گیس جمع ہوگئی تھی، بجلی کا سوئچ آن کرتے ہی دھماکا ہوگیا۔ آتشزدگی کے باعث دونوں بچے جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت آیت فاطمہ اور ارحم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچوں کی والدہ کا جسم بھی 50 فیصد جھلس گیا، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گیس لیکیج کے نتیجے میں دوسرا دھماکا وارث خان کے علاقے آریہ محلے میں ہوا، جہاں آگ لگنے کے باعث 5 افراد جھلس گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ پانچوں زخمی افراد کو بےنظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔آگ سے جھلسنے والوں کی شناخت انتظار، ریاض احمد، پروین، 26 سالہ عنبرین اور 15 سالہ امبر کے نام سے ہوئی ہے۔گیس لیکیج کے باعث تیسرا دھماکا ٹینچ آبادی نمبر 2 میں واقع گھر میں ہوا، آتشزدگی کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں عبداللہ اور حسن نامی شہری شامل ہیں۔
راولپنڈی/گیس دھماکے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481