اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں اہم پیش رفت

راولپنڈی: آزاد امیدوار چودھری محمد عدنان کی نماز جنازہ ادا 

 

راولپنڈی میں قتل ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

 

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہوا پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر پستول سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا۔

ملزم دانش نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چوہدری عدنان کو ساتھی جنید کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کیا، واردات میں استعمال پستول چوہدری تنویر نے فراہم کیا تھا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد والد سہیل انجم کے ہمراہ چوہدری تنویر کے گھر چلا گیا اور قتل میں استعمال پستول چوہدری تنویر کی رہائش گاہ کے اسٹور روم میں چھپایا تھا۔ملزم دانش کا کہنا ہے کہ واردات کی رات والد اور ساتھی کے ہمراہ چوہدری تنویر کے گھر گزاری۔

واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کے قریب قتل کیا گیا تھا۔چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ لیگی رہنما اور سابق سینیٹر چوہدری تنویر سمیت 5 افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

Important development in former MPA Chaudhry Adnan murder case,چوہدری عدنان قتل کیس میں اہم پیش رفت


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481