اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دے دیا

وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دے دیا

نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ مالی سال مشکل ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کیلئے جلد رسمی درخواست کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ سٹاف لیول مذاکرات رواں ہفتے شروع ہو جائیں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے جہاں وہ 30 اپریل 2018 سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

وزیر خزانہ محمد اور نگزیب 15سے 20 اپریل تک امریکا کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزارتی اجلاس 17 سے 19 اپریل تک شیڈول ہیں، محمد اورنگزیب اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیر خزانہ کے ہمراہ گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سینئر حکام شریک ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481