اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے لندن سے لاہور پہنچ گئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے لندن سے لاہور پہنچ گئے۔

 

 

لاہور: سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے لندن سے لاہور پہنچ گئے۔

 

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ حسن نواز اور حسین نواز تقریبا 7 سال کے بعد وطن پہنچے ہیں۔

 

انہیں ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا پہنچایا گیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جاتی امرا میں دونوں کا استقبال کیا۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں سے ملاقات کی۔ دونوں بھائیوں نے اپنی والدہ کلثوم بیگم کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔

 

حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا

۔ تاہم 8 مارچ کو اسلام آباد کی عدالت نے متعلقہ عدالت میں پیشی کے لئے حسن نواز اور حسین نواز کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کر دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481