اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز سے زیادہ مریم اکرام کا چرچا کیوں ؟

مریم نواز سے زیادہ مریم اکرام کا چرچا کیوں ؟

 

لاہور (کوہسار نیوز رپورٹ)سوشل میڈیا پر اس وقت وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے زیادہ مریم اکرام نامی خاتون موضوع بحث بنی ہوئی ہیں جنہیں مسلم لیگ نون نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بنا دیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ اس پر احتجاج کرتے ہوئے نواز لیگ خواتین ونگ پنجاب کی صدر نوشین افتخار نے استعفیٰ دے دیا ہے جن پر پارٹی کارکنوں کا شدید دباؤ تھا جبکہ نواز لیگ کی پرانی خواتین ورکرز اور رہنماؤں میں بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے کہ ایک نامعلوم پس منظر رکھنے والی ٹک ٹاکر کو کس طرح اور کس کی سفارش پر پارلیمنٹ میں پہنچا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بعض لوگ وفاقی وزیر اطلاعت عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم شہباز شریف کے پرسنل سیکرٹری بدر شہباز کی سفارش کا ذکر کر رہے ہیں تاہم مریم اکرام نے ایک نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خالصتاً میرٹ پر ایم این اے بنی ہیں ۔ان کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو تو مخصوص نشستیں ملی نہیں ہیں مجھے کہا گیا تھا کہ آپ نواز لیگ کے ٹکٹ کے لیے اپلائی کریں۔۔میں نے ایسا ہی کیا اور میں ایم این اے بن گئی۔

مریم اکرام کون ہیں؟

مریم اکرام بنیادی طور پر ایک ٹک ٹاکر ہیں جبکہ وہ بعض نجی چینلز اور سوشل پلیٹ فارمز پر بھی کام کر چکی ہیں۔حالیہ دنوں میں ان کی ایک تصویر نو مئی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران انہوں نے پیپلز پارٹی پی ٹی ائی کا جھنڈا ہاتھ میں تھام رکھا ہے اور پارٹی کی کیپ بھی پکڑی ہوئی ہے۔

یہ تصویر نواز لیگ کے بے چین کارکنوں سے زیادہ پی ٹی آئی کے لوگوں کی جانب سے شیئر کی جا رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اتنی پرجوش کارکن کو نواز لیگ نے کیسے ایم این اے بنوا دیا۔

دوسری طرف اس کی وضاحت کرتے ہوئے مریم اکرام کا کہنا ہے کہ میں نو مئی کے موقع پر رپورٹنگ کر رہی تھی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے میں نے یہ حلیہ اختیار کیا تاہم ان کا یہ کہنا ہے کہ میں نے حال ہی میں نواز لیگ کو سپورٹ کرنا شروع کیا ہے میں تو مریم نواز کی میمز بھی بناتی رہی ہوں کہ "میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔” مریم اکرام کا دعویٰ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی بھی کارکن یا سپورٹر نہیں رہی۔

 

لوگ بلاوجہ باتیں بنا رہے ہیں ؟

 

مریم اکرام کے مطابق انہوں نے 2014 میں پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹرز کیا اور سوشل میڈیا پر وہ مختلف ایشوز پر اظہار خیال کرتی رہتی ہیں۔ان کی کسی نے سفارش نہیں کی بس نواز لیگ کو لسٹ میں جو بہتر لگا ہوگا اس کو ایم این اے بنا دیا لوگ بلاوجہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے باتیں بنا رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481