اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

 

اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان بھر میں 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس پشاور  جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں میں ہوا۔

 

 

لاہور کی زونل کمیٹی کو چاند نظر آنے کی نہ صرف شہادت موصول ہوئی بلکہ اجلاس میں شریک اراکین نے اس کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس کے بعد اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی چاند دیکھا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا اور بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ اور پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ’اللہ رب العزت ماہ مبارک کی نعمتوں میں مستفید ہونے کی توقیق عطا فرمائے اور پاکستان کو دن گنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے‘۔

 

اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے بھی رمضان المبارک کے آغاز پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481