اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

0130513d fa24 4ef5 b5b6 1d36c1002794

 

19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزراء سے حلف لیا۔
کابینہ میں وفاقی وزراء اور وزیر مملکت شامل ہیں جبکہ اسحاق ڈار اور مصدق ملک کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جن کی سینیٹر کی مدت 12 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔وزراء کے تقرر کی سمری وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر کو بھیجی تھی جس کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی۔

حلف اٹھانے والے وزرا میں خواجہ محمد آصف ۔احسن اقبال چوہدری۔ رانا تنویر حسین۔ اعظم نذیر تارڑ۔ چوہدری سالک حسین۔ عبدالعلیم خان۔ جام کمال خان ۔انجینئر امیر مقام۔ سردار اویس احمد خان لغاری۔ عطا اللہ تارڑ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی۔ قیصر شیخ ۔میاں ریاض حسین پیرزادہ۔ اسحاق ڈار اور ڈاکٹر مصدق مسعود ملک شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت محمد اورنگزیب۔ احد چیمہ اور محسن رضا نقوی کو بھی وفاقی وزیر مقرر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اسی طرح آئین کے آرٹیکل 92 کی شق ایک کے تحت شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی
فہرست میں جلیل عباس جیلانی کا نام شامل نہیں جنہیں وزرات خارجہ کا مشیر تعینات کرنے کی تجویز تھی ۔ کہا جاتا پے انہوں نے معذرت کرلی ہے۔
محسن نقوی کو وفاق میں لانے جانے کی خبریں درست نکلیں۔۔وہ کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ بھی چلائیں گے۔
وزارت خزانہ ایک ٹیکنوکریٹ کو ملی ہے جو پہلے اسحاق ڈار کا حق سمجھی جاتی تھی۔
کابینہ میں ایم کیو ایم، آئی پی پی ، ق لیگ سب کی نمائندگی ہے ۔ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے پہلے ہی معذرت کرچکی ہے۔

واحد خاتون وزیر مملکت شزا فاطمہ

کابینہ میں واحد خاتون شزا فاطمہ وزیر مملکت ہیں جو سینیئر لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ اصف کی بھتیجی ہیں اور اس سے پہلے بھی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکی ہیں۔

 

The 19-member federal cabinet took oath،19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481