اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سراج الحق نے 27رمضان کو امریکی سفارتخانے کی جانب ملین مارچ کی دھمکی دے دی

پی پی سندھ میں تباہی کے بعد پورے ملک پر حکمرانی چاہتی ہے، سراج الحق

فلسطین کے حوالے سے حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرے-امیرجماعت- کراچی میں نمائش تا سی بریز”غزہ ریلی“ میں سینکڑوں افراد شریک

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت  نے فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو 27 رمضان کو ایوان صدر یا امریکی سفارتخانے میں داخل ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ میں خواتین، بچوں سمیت جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مارچ کے شرکا نے غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی کے مظالم اور بربریت کی بھرپور مذمت اور نعرے بازی کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں امریکا میں جلوس نکلا جس کے شرکا وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئے، بدقسمتی سے ہمارے بزدل حکمرانوں نے غزہ کا ساتھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو 27 رمضان کو ایوان صدر یا امریکی سفارتخانے میں داخل ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان پر جب تک دو خاندان مسلط ہیں نا ملک کی ثقافت ہے نا ہی خزانہ محفوظ ہے۔
ریلی سے سینیٹر مشتاق احمد، میاں اسلم اور جماعت کے دیگر مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں سراج الحق کی اپیل پر اہل غزہ ومظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں نمائش تا سی بریز”غزہ ریلی“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔ریلی کے شرکاء نے اہل غزہ و فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ریلی کے شرکاء نے ایک بڑا سا بینر اٹھایا ہواتھا جس پر تحریر تھا GAZAGENOCIDE Shame on Muslims Rulers، غزہ میں آزادی کی جدوجہد ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے۔ریلی کے دوران لبیک یا غزہ، القدس لنا، القدس ہمارا ہے،طوفان الاقصیٰ ودیگر ترانے چلائے جاتے رہے۔
ریلی سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، جماعت اسلامی کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنما ڈاکٹر صابر ابو مریم، این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے ”غزہ ریلی“ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف مسلم ممالک کے افواج کے سربراہان سے رابطے کر کے انہیں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ردعمل کے لیے آمادہ کریں اور ایک مشترکہ اعلامیہ اسرائیل کو جاری کریں کہ اگر فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف جنگ بندی نہیں کی گئی تو ہماری فوجیں پیش قدمی کریں گی،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481