اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی.. پولیس کی وردی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کر دی

دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ۔جنازے میں شریک شخص فائرنگ سےہلاک

راولپنڈی میں پولیس کی وردی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کر دی..

تفصیلات کے مطابق تھانہ چکری کے علاقے میں پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح ڈاکو تاجر سے ساٹھ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چھین کر لے گئے۔مدعی مقدمہ کے مطابق ریت بجری کا کام کرتا ہوں اور ایکسیویٹر خریدنے موٹر وے کے راستے جھنگ جانا تھا، چکری انٹر چینج سے کچھ فاصلے پر پہنچا تو پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے روک لیا۔

 

مدعی نے  پولیس کو مزید بتایا کہ پولیس وردیوں اور ہاتھوں میں وائرلیس سیٹ دیکھ کر گاڑی روک لی، ملزمان تلاشی لیتے ہوئے 60 لاکھ 50 ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش میں مصروف ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481