اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج؛ سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ گرفتار

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج؛ سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ گرفتار

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا۔

لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ نے بتایا کہ ان کے والد لطیف کھوسہ کو پولیس نے صدر گول چکر سے گرفتار کر لیا ہے، گرفتاری کے وقت لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت پولیس کی حراست میں ہوں۔

بلخ شیر نے بتایا کہ والد کی گاڑی تھانے میں ہے لیکن وہ یہاں نہیں ہیں، فکر مند ہیں کہ وہ کہاں ہیں، ان کی گاڑی لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی میں موجود ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو بھی پولیس نے اچھرہ سے گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے ایڈووکیٹ محمد مہر سلیم کو کارکنان سمیت گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کا لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481