اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال مری کے دو بھائی بازیاب

3699a485 5d8e 44ff aa27 5b260632c7c6

آن لائن سستی گاڑی خریدنے کے جھانسے میں آ کر کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال بننے والے مری کے دو بھائیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ سوراسی کے محنت کش گھرانے سے تعلق رکھنے والےشفقت اور اویس ستی پانچ فروری کو آن لائن گاڑی دیکھ کر خریدنے کے غرض سے قصور پہنچے تھے جہاں سے ڈاکوؤں نے انہیں اغوا کر کے کچے کے علاقے میں پہنچا دیا تھا جس کے بعد ان پر تشدد کی ویڈیو جاری کر کے اہل خانہ سے دو کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں مغوی بھائی مری کے علاقے سوراسی کے ایک غریب محنت کش گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جن کے والدین کے لیے تاوان کی رقم دینا ممکن نہیں تھا ،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معززین علاقہ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں دونوں یرغمالی رہا ہو کر محفوظ مقام پر پہنچ چکے ہیں اور جلد ہی اہل خانہ کے پاس پہنچ جائیں گے۔

بازیاب ہونے والے نوجوانوں کے والدین اور خاندان کے افراد نے رہائی کے لیے کردار ادا کرنے والے اور اواز اٹھانے والے تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481