اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسٹیبلشمنٹ کی شرائط پر اتفاق نہیں ہو سکا ۔شیر افضل مروت

اسٹیبلشمنٹ کی شرائط پر اتفاق نہیں ہو سکا ۔شیر افضل مروت

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ضرور ہوئے ہیں لیکن اس میں جو شرائط رکھی گئی ہیں ان پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا اب عمران خان کی ہدایت کے مطابق کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

جمعہ کے روز ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اب عمران خان بھی ہمیں یہی کہہ رہے ہیں کہ مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ دو، اتنی قربانیاں دے کر ڈیل کر لینا درست نہیں ہوگا۔شیر افضل مروت کے مطابق عمران خان نے ملاقات میں پارٹی کے لیے پیغام دیا ہے کہ احتجاج کے ذریعے قوم کو واضح کر دینا ہے کہ ہماری جماعت اب کسی بھی مصلحت کے تحت کوئی ڈیل نہیں کرے گی ۔
ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اب ہماری کوئی بھی ڈیل ہوگی تو وہ سیاسی قوتوں کے ساتھ ہوگی۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوگی ۔یہی پیغام ہمارے صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے بھی دیا ہے۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات بہت کمزور ہیں اور ان کی رہائی یقینی ہوگی۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں نو مئی کی رات کو کھڑے تھے ہماری مخصوص نشستوں پر حلف اٹھائے گئے ہیں اس سے لگتا ہے کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیاسی ڈیل پر یا ٹی او ار پر بات ہو سکتی ہے۔اس وقت عالم یہ ہے کہ نواز لیگ پیپلز پارٹی اور خاص طور پر ایم کیو ایم جیسے پریشر گروپ ہمارے مینڈیٹ پر اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481