اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئین کے منافی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے: چیف جسٹس

  آئین کے منافی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے: چیف جسٹس

 

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کوتمام حقوق دیئےگئے، آئین کےمنافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔

 

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا کہ ہم ایک اسلامی معاشرے میں رہ رہےہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بیداری کے لیے خواتین کی بیداری ضروری ہے، آئین میں حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے، آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔

 

چیف جسٹس نے  کہا کہ نبی کریم ﷺ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی شخصیت خاتون تھی، ہمارے آئین میں بھی اللہ کی حاکمیت کا ذکر ہے، اسلام میں خواتین کو تمام حقوق دیے گئے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن میں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی والدہ حضرت مریم کا ذکر 35 مرتبہ آیا ہے جب کہ بائبل میں تو کئی بار آیا ہے، اسلام نے خواتین کو حقوق دے کر یہ واضح کر دیا ہے کہ خواتین سے متعلق آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481