اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل

 

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی شمالی وزیرستان میں کی، کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481