اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یہ اسمبلی نہیں چل سکتی، پارلیمان کی کمیٹی بنائی جائے، محمود خان اچکزئی

یہ اسمبلی نہیں چل سکتی، پارلیمان کی کمیٹی بنائی جائے، محمود خان اچکزئی

صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یہ اسمبلی نہیں چل سکتی، پارلیمان کی کمیٹی بنائی جائے، پارلیمانی کمیٹی راستہ نکال سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اسمبلیاں مکمل نہیں اس لیے صدارتی الیکشن ملتوی کر کے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے، پارلیمنٹ کے سینئر ترین رضا ربانی، مشاہد حسین جیسے لوگوں کی کمیٹی بنائی جائے، کمیٹی 7 دن کے اندر تمام مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ خدارا ملک پر رحم کریں، پارلیمانی کمیٹی اتفاق رائے سے بہت معاملات حل کر سکتی ہے، ہمارے کپڑے کیوں دوسرے لوگ دھوئیں، ہم بیٹھ کر تمام معاملات کا حل نکال سکتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کو بھی خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدارا مسائل مت بڑھائیں، پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، سینئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی ہونی چاہئے جو مسائل کا حل نکالے۔

صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی جو ممبران قید ہیں ان کے کیسز کا بھی حل نکالے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481