اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک بحریہ کی دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت

پاک بحریہ کی دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کی دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت کی۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک اور آبدوز خالد نے دفاعی نمائش میں حصہ لیا، حماد بندرگاہ پہنچنے پر پاکستان کے دفاعی اتاشی اور قطری بحریہ کے حکام نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے وفد نے قطر اور دوست ممالک کے عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف اور ترک فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس تبوک کا دورہ کیا، پاک بحریہ کی دفاعی نمائش میں شرکت سے پاک قطر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481