اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی سب جیل میں موجودگی پر رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی سب جیل میں موجودگی پر رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ کے سینیئر افسر کو سب جیل بنی گالہ کا دورہ کرنے حکم دیتے ہوئے بشریٰ بی بی کی سب جیل میں موجودگی پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی جس میں بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ کے گھر کے ایک کمرے میں بند کرکے رکھا گیا ہے، عدالت بیلف مقرر کرے جو وہاں جاکر دیکھے اور آج ہی رپورٹ دے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ جب بشریٰ بی بی اڈیالہ پہنچ گئی تھیں تو سپرنٹنڈنٹ جیل کو انہیں بنی گالہ منتقل کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

عدالت میں سرکاری وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی سابق خاتون اول ہیں، ان کی حفاظت کے لیے بنی گالہ منتقل کیا گیا۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے آرڈر کی رپورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل آرڈر پاس کرے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481