اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 2 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 2 دہشت گرد جہنم واصل

 

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں کا سرغنہ شمروز عرف شینے مارا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد منصور کو ہلاک کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481