اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبرپختونخوا کابینہ کے 15 صوبائی وزراء نے بھی حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کابینہ کے 15 صوبائی وزراء نے بھی حلف اٹھا لیا

 

خیبر پختونخوا کے صوبائی کابینہ کے 15 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، خیبرپختونخوا کے صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی۔

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے، حلف اٹھانے والوں میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان، عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور شامل تھے۔

نذیر احمد عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان اور سید قاسم علی شاہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے، فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو نے بھی حلف اٹھایا۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی وزراء کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، سپیکر صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودھری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481