اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کابینہ ارکان فائنل کردیے

اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کابینہ ارکان فائنل کردیے

 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا کابینہ کے ارکان فائنل کردیے۔

 

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ میں مشتاق غنی، تاج محمد ترند، عاقب اللّٰہ خان، فضل شکور اور ارشد ایوب شامل ہوں گے۔

 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبائی کابینہ میں ڈاکٹر امجد، ریاض خان، فیصل ترکئی او مینا خان کے ناموں کی منظور ی دے دی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں 10 سے زائد وزراء اور 4 مشیروں کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت ہوگئی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ہمارے تمام لوگوں کی کارکردگی سے واقف ہیں۔

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ اتوار کو پشاور میں دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ دینے پر احتجاج کریں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481