اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے مری کوٹلی ستیاں کا رابطہ کٹ گیا

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی

 

نیو مری پڑھنہ کے مقام پر شدید بارشوں کے باعث ایک بڑا علاقہ لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آ گیاجس سے دو تحصیلوں مری اور کوٹلی ستیا ں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا  لینڈ سلائڈنگ کی زد میں پانچ گھر مکمل تباہ ہو گئے جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا.

کو  ضلعی انتظامیہ سمیت ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے موقع پر پہنچ کرہےمتاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا. زمیں کا بڑا حصہ سرک رہا ہے، جس سے امدادی کارروائیوں اور روڈ کو کلیئر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہےجبکہ محکمہ ہائی وے کی میشنری روڈ کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے .

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی متاثرین کی داد رسی کے لیے  دن بھرموقع پر موجود رہے اور متاثرین کی بحالی میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں. ابتدائی طور پر متاثر ین میں ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے متاثرین  میں امدادی سامان بھی تقسیم کیاہے. انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں. لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ بھی لگا لیا گیا ہے اور نقصان کے ازالے کے لیے جلد متاثرین میں امدادی چیک بھی  تقسیم کیے جائیں گے.

Murree Kotli satian disconnected due to landslides ,مری کوٹلی ستیاں کا رابطہ کٹ گیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481