رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی نوسرباز گروہ متحرک ہو گیا،پبلک ٹرانسپورٹ میں وارداتوں کا آغاز کر دیا،حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ، بسوں کوسٹرز پر سیکورٹی گارڈ کی تعیناتی سمیت مسافروں کا باٸیوڈیٹا مرتب کرنے کے احکامات بھی ہواٸی ثابت ہوئے،سول سوساٸٹی سمیت عوامی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کردیا.
گزشتہ روز صبع سوا آٹھ بجے کنٹرول روم ریسکیو 1122 مظفرآباد پر اطلاع ملی کے لاری اڈا لاہور ایکسپریس کوچ نمبر 9714 میں ایک شخص کو کسی نے کوئی چیز کھلا دی ہے جس سے وہ بے ہوش ہو گیا ہے، اطلاع ملتے ہی عملہ ریسکیو 1122 مظفرآباد ہمراہ میڈیکل ریسکیو وہیکل فوری موقع پر پہنچے، جہاں اسحاق نامی شخص سکنہ چناری ساون کچھا عمر تقریبا 52 سال بے ہوش حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے سی ایم ایچ مظفرآباد شفٹ کر دیا گیا۔
