اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

برفباری کے باوجود سکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹس آپریشن جاری

برفباری کے باوجود سکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹس آپریشن جاری

 

ترجمان سی اے اے کے مطابق سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زبردست برف باری کے باوجود فلائٹس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ سکردو ایئرپورٹ رن وے سے برف ہٹانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، برف باری کےباوجود آج بھی فلائٹس کا آپریشن جاری رہا، سکردو ایئرپورٹ کے مختلف ایریاز میں برف موجود ہے۔

دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو مرمتی کام کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 7 ایل اور 25 آر مینٹی نینس کے باعث 2 روز کے لیے بند رہے گا۔

کراچی ایئرپورٹ کا رن وے نمبر 7 ایل اور 25 آر فلائٹ آپریشن کے لیے 5 مارچ سے 6 مارچ تک بند کیا جا رہا ہے، فلائٹ آپریشن متبادل رن وے نمبر 25 ایل اور 7 آر پر جاری رکھا جائے گا۔

سی اے اے کے مطابق کسی ایمرجنسی پرواز کی لینڈنگ کی صورت میں دونوں رن وے لینڈنگ کے لیے موجود ہوں گے، سی اے اے نے نوٹس جاری کر دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481