اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

وزیرِ اعظم نواز شریف نے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔

ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں صدرِ مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری سے قبل قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔

تقریبِ حلف برداری میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آصف زرداری، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

تقریبِ حلف برداری میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی وزیرِ اعظم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم ہاؤس میں تشریف لے آئے جہاں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481