اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہباز شریف "اپوزیشن لیڈر” بننے پر اتحادیوں کے شکر گزار۔۔زبان پھسل گئی

شہباز شریف "اپوزیشن لیڈر" بننے پر اتحادیوں کے شکر گزار۔۔زبان پھسل گئی

 

وزیراعظم بننے کے بعد پہلے ہی خطاب میں اپوزیشن کو تفریح کا سامان فراہم کر دیا۔میمز بننے لگیں

 

 

بطور وزیراعظم اپنے انتخاب کے بعد پہلی ہی تقریر میں شہباز شریف نے اپنے مخالفین کے لیے مذاق کا سامان پیدا کر دیا اور ان کے حوالے سے میمز بننے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز
وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پہلے ہی روز شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں پہلی ہی تقریر کے دوران زبان پھسل گئی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اسمبلی نے 201 ووٹ دیکر شہباز شریف کو ملک کا 24 واں وزیراعظم منتخب کیا۔

وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مدد فراہم کرنے پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا تاہم اسی دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوں جنہوں نے انہیں "اپوزیشن لیڈر” منتخب کیا ہے۔
وزیراعظم کی اس سلپ اف ٹنگ پر ان کے ساتھ بیٹھی خواتین ارکان اسمبلی بھی مسکرانے لگی جبکہ تقریر کے فورا بعد سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے میمز بننا شروع ہو گئیں کہ جیسے شہباز شریف کو یقین نہیں ہے کہ وہ وزیراعظم بنے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ خود کو اپوزیشن لیڈر قرار دے رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481