اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں کو عزت نہیں ملے گی،خالد نواز سدھرائچ

عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں کو عزت نہیں ملے گی،خالد نواز سدھرائچ

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے مرکزی راہنما ء اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 سے واضع لیڈ کے ساتھ کامیاب مگر ہروائے گئے امیدوار خالد نواز سدھرائچ نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کے دعویداروں نے عوامی مینڈیٹ کو پائوں تلے روند کر 24 کروڑ پاکستانیوں کی اجتماعی دانش اور رائے کی توہین کی ہے ۔ عوام کی توہین کرنے والوں کو کسی جگہ عزت نہیں ملے گی ۔ ہم اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ جمہور اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ہمارا ارباب بست و کشاد سے مطالبہ ہے کہ وہ عوامی رائے کا احترام کریں اور عوام کو ان کا چھینا گیا حق واپس کریں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 106 میں بھر پور عوامی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار خاور شیر گادھی کے علاوہ پی ٹی آئی ورکروں اور عوام الناس کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء پیدل ، موٹر سائیکلوں ، ٹرالیوں اور گاڑیوں میں سوار تھے جنہیں مقامی پولیس نے پوری فورس کے ساتھ روکنے کی کوشش کی مگر ریلی میں شریک عوامی سیلاب پولیس کی تمام رکاوٹیں عبور کرتا رہا ۔ خالد نواز سدھرائچ نے کہا کہ ہم سچے ، پکے اور محب وطن پاکستانی ہیں اور آج عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخ کی سب سے بڑی نا انصافی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں ۔ ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو کرپشن ، دھاندلی اور ناجائز ذرائع سے دھن دولت اور اقتدار حاصل کرنے کی کاوشوں سے روکنا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ اس حوالے سے ہماری یہ جدوجہد ایک مقدس مشن ہے جس میں شامل تمام لوگ جہاد کر رہے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں مگر لاقانونیت اور مینڈیٹ کی چوری کو نہیں مانتے ۔خالد نواز نے کہا کہ آخری فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے اور ہم سڑکوں کے علاوہ عوامی حقوق کی جنگ قانون کی عدالتوں میں بھی لڑ رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم ہی با لآخر فتح یاب ٹھہریں گے ۔ اس موقع پر شرکائے ریلی ، جنہوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ، بلند آواز میں نعرے لگا رہے تھے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481